خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ-19کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اگلے ہفتے سے ملک کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں فاصلاتی نظام تعلیم کا اعلان کردیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے 3 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے پہلے دو ہفتوں کیلئے ملک بھر کے تمام اسکولوں، یونیورسٹیوں اور تربیتی مراکز میں فاصلاتی تعلیم کے نفاذ کا اعلان کیا ہے-

یہ اعلان وزارت تعلیم نے منگل کو نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کی تدریسی مقامات پر محفوظ واپسی کو آسان بنانے اور ملک بھر میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنیوالے اساتذہ اور انتظامی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وبائی امراض کی صورتحال اور اس کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت تعلیم نے نئے قواعد کی منظوری دی ہے، جسکے مطابق تمام طلباء کو سکول حاضری کے وقت ایک منفی PCR ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا جو اسکول آنے سے 96 گھنٹے سے زیادہ پہلے نہیں لیا گیا ہو
نیز، الحسن گرین پاس کے قوانین کا اطلاق طلباء کے تمام والدین پر کیا جائے گا۔ ہر امارات اپنی متعلقہ ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں اور ٹیمزکے ساتھ مل کر صحت حکام کی طرف سے نئے تقاضوں اور اپ ڈیٹس کے مطابق قواعد کو اپ ڈیٹ یا تبدیل کیا جا کرسکتے ہیں-

پرائیویٹ سکول
نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KHDA) نے منگل کو کہا کہ دبئی کے نجی اسکول 3 جنوری 2022 سے کیمپس میں کلاس رومز کے اندر باقاعدہ حاضری لگا کر سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
دبئی کے نجی سکولوں میں باقاعدہ آمنے سامنے یا انفرادی تعلیم کا سلسلہ دوسرے سمسٹر تک جاری رہے گا جبکہ اجتماعی طور پرکمرہ جماعت میں بیٹھنےاورغیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ منقطع کر دیا جائے گا۔ اسی طرح کینٹینز بھی سمسٹر کے پہلے دو ہفتوں تک بند رہیں گی اور اجتماعات اور اسکول ٹرپس معطل کر دیے جائیں گے۔

دوسرے امارات کے بارے میں کیا خیال ہے؟
وزارت تعلیم نے منگل کو نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ملک کے دیگر امارات کے اسکول 3 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے دو ہفتوں والے فاصلاتی نظام تعلیم پرمنتقل ہو جائیں گے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button