متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمین کیلئے گرین پاس پروٹوکول کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں سرکاری اداروں کے ملازمین یا وہاں کی خدمات حاصل کرنے والوں کیلئے گرین پاس پروٹوکول ایکٹیویٹ کردیئے گئے ہیں۔ اس کا اعلان اتوار کے دن کیا گیا ہے۔

تین جنوری 2022 سے نافذ العمل ان پروٹوکول کے مطابق ان محکموں میں جانے کیلئے لازمی ہے کہ کرونا وائرس کی دونوں ویکسین اور اگر بوسٹر شارٹ کیلئے اہلیت ہے تو اسے مکمل کیا گیا ہو۔ منفی پی سی آر ٹیسٹ جو ہر چودہویں دن پر کیا جانا لازم ہے ، الحوسن اپلیکیشن میں گرین پاس کا اسٹیٹس برقرار رکھتا ہے۔

یہ پروٹوکول سرکاری اداروں کے ملازمین اور صارفین کیلئے یکساں طور پر نافذ العمل ہیں۔

وہ افراد جو طبی بنیادوں پر ویکسینشن سے استثنیٰ حاصل کر گئے ہیں، کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ اپنا گرین اسٹیٹس برقرار رکھ سکے۔

سولہ سال سے کم عمر کے بچے گرین پاس پروٹوکول سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔

اگر آپ اپنا کرونا ٹیسٹ مقررہ مدت پر نہیں کرتے تو اپلیکیشن میں آپ کا اسٹیٹس گرے شو ہوگا اور ایسے افراد کو حکومتی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت صحت اور روک تھام نے کرونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت کیلئے ویکسین کے بوسٹر شارٹ لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button