متحدہ عرب امارات

پرائیویٹ سیکٹر کیلئے متحدہ عرب امارات نے رمضان کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی وزارت نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ رمضان کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے کام کے اوقات روزانہ دو گھنٹے کم کیے جائیں گے۔

اس ماہ کی شروعات میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے رمضان کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا۔

رمضان المبارک کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک اور ہر ہفتے کے جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

یہ یو اے ای کے روایت ہے کہ ہمیشہ رمضان میں ملازمین کو ریلیف دیا جاتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button