متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات دنیا کے دس ممالک میں سے ایک ہے جس نے کورونا وائرس کا بہترین انسداد کیا

خلیج اردو
30 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کی کورونا کے انسداد کیلئے بہترین حکمت عملی نے اسے دنیا کے دس ان ممالک میں شامل کیا ہے جس نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین مقابلہ کیا۔

حفاظتی تدابیر، سنیٹائزیشن ، میڈیکل علاج ، ٹیکنالوجی کا استعمال اور دیگر ایس او پیز کی وجہ سے سے متحدہ عرب امارات نے نہ صرف کورونا وائرس کو زیادہ پھیلاؤ سے روکا بلکہ زیادہ انسانوں کو موت سے بچائے رکھا۔

پرائم اسپتال میں انٹرنل میڈیسن کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر دیرار عبداللہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اعداد وشمار حوصلہ افزا ہے۔ نئے کیسز اب 1300 اور 1500 کے درمیان ہیں۔ مریضوں کی اکثریت میں کم اثار پائے جاتے ہیں جن میں صحت یابی کی شرح زیادہ ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ کے مطابق ہم نے بہت سے ایسے مریضوں کو صحت یابی ہوتے دیکھا ہے جو سخت بیمار تھے۔انہوں نے بہترین ہیلتھ کیئر کی فراہمی پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات میں صحت یابیوں کی زیادہ شرح کا ذکر کرتے ہوئے آستر اسپتال منخول میں انٹرنل میڈیسن کے ڈاکٹر جیوٹی اوپادھیے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے 96۔7 فیصد صحت یابیوں کی شرح ہے جبکہ صرف 0۔5 فیصد افراد کورونا سے ہلاک ہورہے ہیں جو دنیا میں سب سے کم ہیں۔ یہ سب سخت پابندیوں کے باعث ممکن ہوا جو کورونا کے خلاف لگائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان 10 بہترین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں روزانہ کی صحت یابیاں نئے کیسز سے زیادہ ہے۔

العین میں ایم ایم سی اسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز احمد نے کورونا کے خلاف کامیابیوں کا سہرا بہترین نظام صحت کے سر باندھا۔

گھر پر آئسولیشن اور اداروں میں آئسولیشن کے موقع نے یہ ممکن بنایا کہ جو لوگ بری طرح متائثر ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر اسپتالوں میں داخل کیا جا سکے اور کلم متائثرہ افراد کو گھروں میں قرنطینہ کرکے ان کے علاج کو ممکن بنایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button