متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے پانچ سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ کیلئے اپلائی کیجئے ، کل خرچ کے بارے میں جانیے

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایمیگریشن حکام نے پانچ سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزہ کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت آئی سی ات نے کہا ہے کہ یہ ویزہ اب مختلف قومیتوں کے لوگوں کیلئے کھل گیا ہے۔

یہ پانچ سالہ سیاحتی ویزہ ایک سیاح کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ان پانچ سالوں میں متعدد بار ملک آئے اور نوے دنوں کیلئے ٹہر سکیں۔ اس کیلئے آئی سی اے کے ذریعے 650 درہم کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

ایک ٹریول ایجنٹ نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ درخواست گزار جو اس میں دلچسپی رکھتے ہوں ، وہ آئی سی اے کی اپلیکیشن پر درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ ایمگریشن اتھارٹی کے ثوابدید ہے کہ وہ کسی کو ویزہ دینے کی اجازت دے یا نہ دے۔

دبئی کی جانب سے ملٹی انٹری ویزہ کو جی ڈی آر ایف اے تصدیق کرے گا۔ اس کیلئے درخواست کی تفصیلات اس لنک میں ہیں۔ https://www.gdrfad.gov.ae/en/new-services?id=CS03.03.02

ٹریول ایجنٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے پچھلے مختلف ہفتوں میں چار گنا بڑھ گئی ہے اور خاص کر جو افراد ایکسپو میں آنا چاہتے ہوں۔

مدثر ڈاٹ کوم نامی ایجنسی کے مالک نے کہا ہے کہ ان کی ایجنسی کو روزمرہ کی بنیاد پر دو ہزار اوسطاً درخواستیں موصول ہوتیں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے رواں سال مارچ میں مختلف قومیتیوں کے باشندوں کیلئے پانچ سالہ ملٹی انٹری ویزہ کا اجراء کیا ہے۔ اس کیلئے درخواست دینے کے ذیل میں دیئے گئے مرحلوں سے گزرنا ہوگا۔

اپنے نام ، ویزہ سے فواد حاصل کرنے والے کی تفصیلات ، متحدہ عرب امارات میں پتہ اور ملک سے باہر کا پتہ درج کریں۔

اس درخواست کے ساتھ اپنی رنگین تصویر ، پاسپورٹ کی کاپی ، میڈیکل انشورنس ، پچھلے چھ مہینوں کیلئے بن اسٹیٹمنٹ اپلوڈ کریں۔ درخواست گزار لازمی طور پر چار ہزار ڈالر کا بینک بیلنس رکھتا ہو۔

اپنی درخواست کا دوبارہ سے جائزہ لیجئے۔

درخواست کی فییس ادا کیجئے۔

اپنے ای میل کی مدد سے ویزہ حاصل کیجئے۔

آئی سی اے نے کہا ہے کہ یہ سروس تمام قومیتوں کے تمام افراد کیلئے دستیاب ہے۔ فرد کو پانچ سال کیلئے ایک سے زیادہ مرتبہ داخلے کا ویزا ملے گا بشرطیکہ ملک میں قیام کی مدت ایک سال میں 90 دن سے زیادہ نہ ہو۔

اس ویزا کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں پہلے داخلے کی تاریخ سے سال کا حساب شروع ہوتا ہے۔ آئی سی اے نے کہا اگر آپ ملک میں قیام کی سالانہ مدت کو ایک سال میں 90 دن سے زیادہ اور 180 دن سے زیادہ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ ملک میں قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button