متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پھیپڑوں کے سرطان کی دوائی کی منظوری دیدی

خلیج اردو
19 جون 2021
دبئی : وزارت صحت اور روک تھام نے حال ہی میں پھیپڑوں کے کینسر کی دوائی کی منظوری دی ہے جس کی امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگر ایڈمنسٹریشن نے منظوری دی ہے۔ اس دوائی تک متحدہ عرب امارات کے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد تک رسائی ہوگی۔

لومارکس ایک فلم کوٹڈ ٹبلیٹس ہیں جو منہ سے کھائی جاتی ہے۔ یہ دوا بالغوں کیلئے ہے ۔

متحدہ عرب امارات وہ دوسرا ملک ہے جہاں اس جدید دوا کی منظوری دی گئی ہے۔اس سے ایک ہفتے قبل متحدہ عرب امارات میں ایمرجنسی استعمال کیلئے کرونا وائرس کے نئے علاج کی منظوری دی ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ اس سے متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر پڑے بوجھ میں کمی آئے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button