متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے سینوفارم کے نئے ویکسین کی منظوری دیدی

خلیج اردو
دبئی : وزارت صحت اور روک تھام نے سینوفارم سی این بی جی کے ویکسین کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی ہے۔

یہ متحدہ عرب امارات میں اعدادوشمار کے سخت مطالعے کے بعد سامنے آیا جہاں مونیٹرنگ اور ایولیوایشن سے حاصل شدہ تحقیق کے بعد یہ منظوری دی گئی ہے۔

اس تحقیق میں ان افراد کو استعمال کیا گیا جنہیں اس سے قبل دو سی این بی جی ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی ہوں۔ اس دوران فعالیت کی شرح سو فیصد تھی اور بدن میں اینٹی باڈیز بنانے کی صلاحیت مکمل تھی۔

اس دوران شرکاء پر اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں دیکھا گیا۔

وزرات صحت اور روک تھام نے بتایا ہے کہ ویکسین انسانی قوت مدافعت بڑھانے میں کام آتی ہے۔ مقامی سطح پر تحقیق سے بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ ویکسین کرونا کی نئی قسم کے خلاف بھی موئثر ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ ویکسین کا ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہے۔

نئی ویکسین حیات بائیوٹیک کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ وہ اسے تقسیم کرے گی۔ یہ جی 42 اور سی این بی جی سینوفارم کا مشترکہ وینیو ہے۔ یہ عوام کیلئے بوسٹر شارٹ کے طور پر جنوری 2022 سے دستیاب ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کا دنیا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرح ہے جہاں اہلیت رکھنے والے 100 فیصد رہائشیوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے۔ ملک نے 22.5 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں جس کی تقسیم کی شرح 227.56 فی 100 افراد ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button