ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے حقوق: کیا فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین فیول اور پارکنگ الاؤنسز کیلئے اہل ہیں؟

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے حقوق کی ضمانت کیلئے بنائے گئے قوانین کا کوئی ثانی نہیں۔ تاہم ان قوانین سے متعلق آگاہی ہونا لازم ہے۔ ایک ریڈر کا سوال اور اس کا جواب آپ سب کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔

سوال : میں دبئی کی ایک فرم میں کام کرتا ہوں اور میرے کام میں فیلڈ میں جانا اور کلائنٹس اور سپلائرز کے ساتھ بات چیت کرنا شامل ہے۔ میری ملازمت کے ایگریمنٹ میں فیول یا کار الاؤنس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ ایسے میں کیا میں فیلڈ میں فیول اور پارکنگ کے سلسلے میں ہونے والے میرے اخراجات کمپنی سے مانگنے کا حقدار ہوں؟

جواب: آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے یہ فرض کیا جاتا ہے کہ آپ دبئی کی سرزمین میں واقع ایک نجی فرم میں ملازم ہیں۔ یہاں2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 33 آف ایمپلائمنٹ ریلیشنز کے ریگولیشن اور 2022 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 33 کے 2022 کے ایگزیکٹو ریگولیشنز سے متعلق کابینہ کی قرارداد نمبر 1 کی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔

کسی بھی ملازم کو ملازمت کے معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے اس کی شرائط، خاص طور پر تنخواہ اور الاؤنسز کے حوالے سے جانچنا اشد ضروری ہوتا ہے۔ یہ ایمپلائمنٹ قانون کے آرٹیکل 8 (2) کے مطابق ہے( کوئی ملازم یا اس کا نمائندہ، ملازمت کے معاہدے، تنخواہ اور کسی دوسرے حقوق کا دعویٰ کر سکتا ہے جس کا وہ اس حکم نامے کی دفعات کے تحت حقدار ہے۔)

اس شق کو 2022 کی کابینہ کی قرارداد نمبر 1 کے آرٹیکل 10(1) میں مزید واضح اور تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جس کے مطابق روزگار قانون کے آرٹیکل 8 کی دفعات کے تابع، ملازمت کا معاہدہ بنیادی طور پر اس میں آجر کا نام اور پتہ، ملازم کا نام، قومیت اور تاریخ پیدائش، اس کی شناخت، اس کی اہلیت، عہدہ یا پیشہ، شمولیت کی تاریخ، کام کی جگہ، کام کے اوقات، آرام کے دن، پروبیشنری مدت، اگر کوئی ہو، معاہدے کی مدت، مراعات اور الاؤنسز سمیت متفقہ اجرت، سالانہ چھٹی کے استحقاق کی مدت، نوٹس کی مدت، ملازمت کے معاہدے کو ختم کرنے کا طریقہ کار اور وزارت کی طرف سے طے کردہ کوئی بھی دیگر تفصیلات کو منظم کرتا ہے۔

ان قوانین کو دیکھتے ہوئے اگر آپ کے ملازمت کے معاہدے میں دیگر الاؤنسز کے تحت کار کے ایندھن اور پارکنگ الاؤنسز کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ تو آپ اپنے آجر سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو ایک آفیشل لیٹر فراہم کرے جس میں اس حوالے سے واضح حکم موجود ہو۔

اگر آپ کا آجر آپ کو وہی ادائیگی نہیں کرتا ہے تو آپ اپنے آجر کے خلاف انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی وزارت میں شکایت درج کر سکتے ہیں۔

موہری میں اگر آپ کا مسئلہ حل نہ ہو تو وہاں سے کیس عدالت بھجوایا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button