متحدہ عرب امارات

کیاکرونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس بھی ہیں؟

خلیج اردو
03 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں قومی ویکسینشن کا عمل جاری ہے اور 27 فروری کے اعدادوشمار کے مطابق کرونا ویکسین کے چھ ملین خوراکیں عوام کو دی جاچکی ہے۔

جب ویکسین لگوانے کا آپ سوچ رہے ہوں تو کیا آپ کے ذہن میں آتا ہے کہ یا یہ ذہن نشین کرنا ہوگا کہ ویکسین کے سائیڈ افیکٹس بھی ہیں؟

گلف نیوز نے ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سے متعلق سوالات کو ابوظبہی ہیلتھ کیئر سنٹر میں متعددی امراض سے متعلق محکمے کی منیجر اور متحدہ عرب امارات کی مرکز صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسانی کے ساتھ اٹھایا۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فریدہ کا کہنا تھا کہ ویکسین باقی کسی دوا کی مانند ہے جہاں دوا کے ری ایکشن کا یا کچھ سائیڈ افیکٹس کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

تاہم عام طور اس کے اثرات نارمل ہوتے ہیں لیکن کچھ نایاب کیسز میں اگر کوئی ری ایکشن آتا ہے اور وہ سخت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

ابوظبہی پی ایچ سی کی جانب سے شیئر کی جانب والی ایک پوسٹ کے مطابق ویکسین کے چند مشترکہ سائیڈ افیکٹس میں درد محسوس ہونا ، انجکشن والی جگہ پر سوجن ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر فریدہ نے مزید بتایا کہ کچھ کیسز میں بخار بھی ہوتا ہے اور مسلز اور جوائنٹ میں درد بھی ہوتا ہے۔ تاہم یہ بہت معمولی ہوتا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button