متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے پہاڑوں مں خوبصورت مناظر میں گِری ہائی وے کھول دی گئی

خلیج اردو 2 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے گولڈن جوبلی کے موقع پر ملیحہ روڈ سے شیخ خلیفہ اسٹریٹ تک ہائی وے کے منصوبے کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا۔

 

وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل بن محمد کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مختلف درمیانی اور بڑی صنعتوں پر مشتمل ایسٹ کوسٹ کی معاشی پوزیشن کو مزید بہتر کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی اور انفرا سٹرکچر کی جانب سے شروع کیے گئے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بہترین انداز میں کام جاری ہے۔

سہیل بن محمد نے کہا کہ 10 کلومیٹر پر مشتمل اس سڑک سے چھوٹی گاڑیوں اور ٹرکوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور شہر کے مرکز میں ٹریفک کی روانی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس سڑک کے ذریعے الحیاوا اور الحاری کے مابین فاصلہ صرف 10 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ اس سڑک پر روزانہ چالیس ہزار گاڑیاں سفر کریں گی۔سہیل بن راشد نے بتایا کہ وزارت نے خصوصی تکنیک کے ذریعے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے 85 فیصد مٹیریل کو ری سائیکل کیا تھا۔سڑک پر خصوصی ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جس سے پچاس فیصد توانائی کی بچت ہو گی۔

 

وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے گزشتہ دو سال کے دوران متحدہ عرب امارات بھر میں 29 شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button