متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا صورت حال سے متعلق وائرس ہونے والی ویڈیو ، وزارت صحت نے افواہوں کو مسترد کر دیا

خلیج اردو
20 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے عوام کو وارننگ دی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق افوہوں پر کان نہ دھریں۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزارت صحت نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی آڈیو کی سختی سے تردید کی ہے۔

مذکورہ وائرس ہونے والی آڈیو میں ایک خاتون ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق دعویٰ کررہی ہے جس کی اب سرکاری سطح پر تردید کی گئی ہے۔

حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے آنے والی خبروں پر اکتفا کریں اور افواہوں سے بچے رہیں۔ اس طرح کی خبریں عوام میں تناؤ اور خوف وحراس کی وجہ بنتے ہیں۔

ماضی میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بارے میں سوشل میڈیا پر جعلی معلومات اور افواہوں کو پھیلانے والے کو آن لائن قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال سے لے کر عمر قید یا جرمانے میں سزائے موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ڈیڑھ لاکھ درپم تک پہنچ سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button