متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:حکومت نے نجی اداروں پر ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے پر زور دیا ہے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کی وزارت  نے نجی شعبوں کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ویج پروڈکشن سسٹم کے تحت طے شدہ تاریخوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔وزارت انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  نجی شعبوں کے اداروں کی جانب سے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے ان اداروں اور ملازمین کے درمیان ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی جبکہ کہ ملازمین کے کام میں نکھار بھی آئے گا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ وزارت انسانی وسائل اداروں اور ملازمین کے مابین باہمی رضامندی اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔وزارت کے مطابق ویج پروٹیکشن سسٹم کے ذریعے ادارے متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اپنے ملازمین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکتے ہیں۔

 

وزارت انسانی وسائل نے اداروں پر ویج پروٹیکشن سسٹم کے تحت دی جانے والی مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا ہے۔

 

ویج پروٹیکشن سسٹم سب سے پہلے متحدہ عرب امارات نے 2009 میں متعارف کرایا جسے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے بھی سراہا اور بعد ازاں مختلف ممالک نے بھی اس کو اپنایا۔یہ سسٹم اداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بناتا ہے۔
SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button