متحدہ عرب امارات

یو اے ای حکام نے 300 ملین درہم مالیت کے لیبر تنازعات حل کروا دیے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے حکام نے 1 سال میں لیبر سے متعلق 300 ملین درہم مالیت کے تنازعات حل کروا دیے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ اس سے گزشتہ سال جون سے اس سال جون کے مہینے تک ایک سال کے دوران لیبر کے 22 تنازعات حل کروائے ہیں، ان تنازعات میں 18 ہزار 670 ورکرز شامل تھے۔

یہ تنازعات اجتماعی لیبر تنازعات کہلاتے ہیں۔ 2018 میں جاری کی گئی ایک وزارتی قرارداد میں اجتماعی تنازعات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایسے تنازعات آجر اور ورکر کے درمیان ہوتے ہیں جو کہ لیبر کانٹریکٹ میں درج بنیادی لیبر حقوق سے متعلق ہوتے ہیں۔ اور ایسے تنازعات میں مزدوروں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

قرار داد کے مطابق ایسے تنازعات کے حل کے لیے سب سے پہلے ورکرز اور آجر کے درمیان براہ راست بات چیت ہونی چاہیے۔ ورکرز کو تنازعہ سے متعلق آجر کو لکھ کر آگاہ کرنا ہوگا۔ اور جب تک تنازعہ کے حل کے لیے دستیاب تمام راستے بند نہیں ہو جاتے تب تک ورکرز کو کام بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button