متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: والدین گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کریں، حکام

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے فیمیلیز پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو آن لائن بلیک میلنگ دھمکیوں اور دھونس سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا ہے کہ بچوں کو آن لائن مختلف خطرات کا سامنا ہو سکتا جن میں سائبر بلنگ، سائبر شکاری، بلیک میل، نجی معلومات پوسٹ کرنا، نامناسب مواد تک رسائی اور فشنگ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بچے آن لائن گیمز کھیلنے یا سوشل میڈیا پر اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں سے پردہ اٹھانے میں کئی گھنٹے گزار سکتے ہیں۔

یہ انتباہ محفوظ موسم گرما مہم کے ایک حصے کے طور پر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو کسی بھی انلائن پریشانی سے بچائے رکھنا ہے۔

بہت سے بچوں کے فون پر اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ یا فیس بک میسنجر انسٹال ہوتا ہے لیکن کچھ والدین کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ایپس کیا ہیں۔

پولیس نے کہا کہ بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق شکار کرنے والے اور دیگر مجرم اکثر انٹرنیٹ پر بچوں کا پیچھا کرتے ہیں۔ ان کی معصومیت، نگرانی کی کمی کی وجہ سے بچوں کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

ابوظہبی پولیس نے اس سے قبل خاندانوں پر زور دیا تھا کہ وہ بچوں کے آلات پر پیرنٹل کنٹرول مانیٹرنگ پروگرام استعمال کریں تاکہ انہیں آن لائن شکاریوں سے بچایا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button