متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حکام نے 14,500 درہم تنخواہ والی نوکری سے متعلق رپورٹ پر واضح پیش کردی

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں نیشنل ایمبولینس نے کسی بھی ایسے رپورٹ سے متعلق تردید کی ہے جہاں ان رپورٹس میں لکھا گیا تھا کہ وہ 150 نوکریاں دے رہے ہیں اور اماراتی ہائی اسکول گریجویٹس کو ٹریننگ دیں گے جس کیلئے انہیں پیرامیڈیکس بننے کا موقع ملے گا اور کسی طرح کے تجربے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

ان نوکریوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 14,500 درہم کی تنخواہ دیں گے اور یہ نیشنل ایمبولینس سروس کی جانب سے ہے۔

ایک بیان میں نیشنل ایمبولینس سروس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ نوکریوں میں اماراتیوں کو بھرتی کرتے ہیں جن کے پاس طبی شعبے میں تصدیق شدہ ڈگریاں ہوں۔

ایمبولینس سروس نے ایمریٹائزیشن سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس کیلئے انہیں اسپیشلائزڈ اتھارٹی کا تعاون حاصل ہے تاکہ نوجوان اماراتیوں کو تعلیمی اور ماہرانہ ہنر سکھائے جائیں۔

نیشنل ایمبولینس سروس نے تعلیمی اور عملی تجربہ فراہم کرتے ہوئے قابل اور تربیت یافتہ قومی کیڈر تیار کرنے کیلئے اداروں سے معاہدہ کیا ہے۔ ان امیدواروں کا تقرر گریجویشن کے بعد طلباء کیلئے دستیاب اسپانسرشپ پروگراموں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

نیشنل ایمبولینس سروس نے بتایا ہے کہ ان کے جن اداروں سے معاہدے ہوئے ہیں ان میں بھرتی کیلئے کچھ شرائط اور طریقہ کار ہے اور یہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹس سے بالکل مختلف ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button