متحدہ عرب امارات

حکام نے فون ہیکنگ سے متعلق وائرس ہوانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کی تردید کر دی

خلیج اردو
25 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں حکام نے اس سوشل میڈیا پوسٹ کی تردید کی ہے جس میں جعل ساز اور فراڈیے کال کرکے آپ کے فون سے ذاتی نوعیت کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

واٹس پر متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کمیونیئکیشن اور ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے منسوب پوسٹ کو حکام نے جعلی قرار دیا ہے۔

یہ جعلی پوسٹ رہائشی کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ ان نمبروں سے کال موصول کریں نہ انہیں کال ملائیں جن کے نمبر میں کسی ملک کے کوڈ کے ساتھ تین یا چھ موجود ہو کیونکہ ایسا کرنے پر آپ کی معلومات تین سیکنڈوں میں چوری ہو جائیں گے۔

اتوار کو ٹی ڈی آر اے نے ٹویٹر پر اس پوسٹ کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ ادارے نے ایسے کسی بھی پوسٹ کو شیئر نہیں کیا ہے اور ایسا ممکن بھی نہیں کہ کوئی آپ کو کال کرے یا آپ کسی کو کال ملائیں اور آپ کا ڈیٹا چوری ہو جائے۔

اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کبھی بھی بنک کی معلومات کسی کے ساتھ فون پر شیئر نہ کریں۔ عام طور پر خود کو بنک آفیسر ظاہر کرنے والے عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے ان سے حساس نوعیت کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button