متحدہ عرب امارات

حکومت کی جانب سے ہر مہینے 5500 درہم ملنے سے متعلق خبر ، حکام نے وضاحت کر دی

خلیج اردو
18 اگست 2021
دبئی : حکام نے وضاحت کی ہے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہر شخص کو فی مہینہ ہنگامی بنیادوں پر 5500 درہم دینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

بدھ کے روز ٹویٹر پر ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی لنک پر کلک نہ کریں جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فی کس 5500 درہم دیئے جارہے ہیں۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ لنک پر کلک کرنے سے آپ کا ذاتی مواد اشکارہ ہو جائے گا۔ اکثر صارفین اس رقم کی لالچ میں لنک پر کلک کرکے اپنا نقصان کرواتے ہیں۔

اس جعلی پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اس سرکاری ایمرجنسی کیش کو حاصل کرنے کا مووقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ ہر وصول کنندہ کو چھ ماہ تک ماہانہ 5،500 درہم ملیں گے۔ درخواست دینے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ اس عظیم موقع سے محروم نہ ہوں۔

ٹی ڈی آر اے معمول کے مطابق رہائشیوں کو آن لائن فراڈ اور جعل سازی کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ پچھلے مہینے اتھارٹی نے ایک وائرل سوشل میڈیا پوسٹ کی تردید کی تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ فراڈیوں کیلئے ایک فون کال کے ذریعے رہائشیوں کی ذاتی معلومات چوری کرنا ممکن ہے۔

اتھارٹی نے ایک اور سوشل میڈیا فراڈ کو بھی بے نقاب کیا ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ اگر وہ کرونا وائرس ویکسین کے بارے میں کال کریں تو رہائشیوں کے فون ہیک ہو سکتے ہیں۔

پچھلے سال ابوظہبی پولیس نے ایک آن لائن فراڈ کو بے نقاب کیا تھا جو صارفین کو پولیس کی ویب سائٹ پر لے جاتے اور کہا جاتا تھا کہ نامناسب مواددیکھنے پر ان کا لیپ ٹاپ بند کیا جارہا ہے جس سے بچنے کیلئے وہ تین ہزار درہم ادا کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button