متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مچھلی کی دو اقسام کی فروخت پر پابندی عائد کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت ماحولیات تبدیلی و ماحول کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں دو اقسام کی مچھلیوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے حال میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت یو اے ای میں دانڈ مچھلی اور گولڈ لائنڈ سی بریم مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق یکم فروری سے کیے جائے گا جو کہ 28 فروری تک جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ ان مچھلیوں کی تمام مچھلی منڈیوں میں فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فیصلے میں مچھیروں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر وہ غلطی سے بھی درج بالا اقسام کی مچھلی میں سے کوئی مچھلی پکڑ لیتے ہیں تو وہ اس مچھلی کو واپس پانی میں چھوڑ دیں گے۔

مزید برآں، وزارت کی طرف سے عربیئن صافی اور شیری نامی مچھلی کو انکی افزائش کے دوران پکڑنے اور اسکی خرید و فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خیال رہےکہ صافی اور شیری مچھلی پکڑنے پر گزشتہ 5 سالوں سے پابندی عائد کی گئی تھی تاکہ صافی اور شیری کی بڑتی ہوئی طلب کے باعث اس مچھلی کی نسل کو محفوظ کیا جا سکے۔

وزارت ماحولیات میں فشریز سیکشن کی سربراہ حلیمہ الجاسمی نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ وازرت کی جانب سے تجارتی ماہی گیری کے قواعد و ضوابط طے کرنے اور یو اے ای سمنر میں مچھلیوں کے اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے صافی اور شیری مچھلی کی خرید فروخت پر لگائی گئی پابندی پر عمل کرنے پر مچھیروں کو شکریہ بھی ادا کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button