متحدہ عرب امارات

یو اے ای نے برڈ فلو سے متاثرہ 4 ممالک سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق وزارت نے 4 ایسے ممالک سے پرندوں اور انکی دیگر پراڈکٹس کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے جن ممالک میں نومبر 2020 میں برڈ فلو کی وبا پھیلی تھی۔

وزارت نے نیدر لینڈ، جرمنی اور روس کے مختلف علاقوں سے گھریلو اور جنگلی زندہ پرندوں، سجاوٹی پرندوں، چوزوں، انڈے اور ان کے تھرمل علاج کے بغیر تیار شدہ مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے برطانیہ کے کچھ علاقوں سے پولٹری کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

وزات کی جانب سے یہ پابندی جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی ادارے کے کیطرف سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد لگائی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت برآمد شدہ خوراک کی مارکیٹ میں جانوروں کی صحت پر گہری نظر رکھتی ہے اور اگر کسی جانوروں میں کسی بیماری کے پھیلنے کا اندیشہ ہوتو فوری طور پر احتیاطی تدابیر اپناتی ہے”۔

لہذا حال ہی میں کچھ ممالک میں جانوروں پرندوں میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر وزارت کیجانب سے ان ممالک سے کی پرندوں کی ایمپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ اور وہ ممالک درج ذیل ہیں:

نیدر لینڈز، جرمنی، یوکے اور روس

روس جرمنی اور نیدر لینڈ میں برڈ فلو کی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای کی متعلقہ وزارت نے نیدر لینڈز سے گھریلو اور جنگلی پرندوں کی ایمپورٹ پر تب تک  پابندی عائد کردی ہے جب تک ملک بیماری سے پاک قرار نہیں دے دیا جاتا۔

اس کے علاوہ وزارت نے پولٹری کے گوشت انکی مصنوعات جیسا کہ انڈوں وغیرہ کو درآؐمد کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

لیکن پولٹری کی وہ مصنوعات جو تھرملی ٹریٹ کی گئی ہیں انہیں درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button