متحدہ عرب امارات

باپ کی لازوال محبت : اپنی بیٹیوں کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود زندگی کی بازی ہار گئے

خلیج اردو
29 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مقیم برطانوی باپ نے اپنی بیٹی کو ڈوبنے سے بچانے میں اپنی زندگی کھوئی ہے۔ ساحل سمندر پر ان کی بیٹیاں پانی میں ڈوبنے لگی تو باپ کی لازوال محبت نے انجام کی پرواہ کیے بغیر پانی میں چھلانگ لگائی۔ وہ بیٹیوں کو تو بچانے میں کامیاب ہوا لیکن خود اپنی زندگی ہار گیا۔

45 سالہ ٹریور پیلنگ عارضی قلب میں مبتلا تھے جب انہوں نے سمندر کا سینہ چھیر کر اپنی بیٹیوں کو بچانے کی کوشش کی۔ نو اور بارہ سالہ بچیوں کو معمولی زخم بھی آئے۔

ایک فنانشل فرم ڈیویرا اکوما میں کام کرنے والے ٹریور کو ان کی کمپنی نے ایک حقیقی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یہی بات مرحوم کی عظمت کیلئے کافی ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بچانے میں اپنی زندگی کھوئی ہے۔

کمپنی کےسی ای او نیگل گرین نے کہا ہے کہ ہم نے ایک عظیم انسان کھویا ہے ، وہ ایک رحمدل انسان تھے اور ہم خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے یہاں تیرہ برس کام کیا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button