متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین کی تقسیم میں یو اے ای دنیا میں بھر میں پہلے نمبر پر آگیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ عام عوام کو لگائی جانے والی ویکسین کی تقسیم میں متحدہ عرب امارات دنیا میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔

گزشتہ 7 دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات نے فی 100 افراد 1 اشاریہ 16 شرح کے ساتھ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائیں ہیں۔

این سی ای ایم اے کے ترجمان ڈاکٹر سیف الدہیری نے مزید بتایا کہ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی دستیابی میں متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں 5ویں نمبر ہے۔

ڈاکٹر سیف نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران عوام کو درخواست کی ہے کہ وہ قریبی ہیلتھ سنٹر سے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانا ہی نارمل زندگی میں واپس آنے کا آسان اور تیز ترین طریقہ کار ہے۔

اس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر سیف نے بزنس کانٹینیوئٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے نیشنل اسٹٰنڈرڈ بھی لانچ کیے۔

نیشنل اسٹینڈرڈ کے نئے ورژن کا مقصد ایمرجنسی اور کرائسز کا مقابلہ کرنے کے لیے کاروباری کمیونٹی کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔

نیشنل اسٹینڈرڈ 20 کے قریب سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں اور 30 کے قریب ماہرین نے مل کر تیاری کیے ہیں۔ جن میں کرائسز سے نمٹنے کے لیے کووڈ 19 سے سیکھے گئے اسباق کی روشنی میں مختلف طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button