متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نوکری کا جھانسہ دے کر انلائن دھوکے دینے والوں سے بچیے ، پولیس کی جانب سے انتباہ جاری

خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظہبی پولیس نے نوکری کے متلاشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ آن لائن دھوکہ بازوں سے بچ کر رہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے مختلف ایونٹس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ دھوکہ باز ان لوگوں کو ان میگایونٹس میں نوکریوں کا جھانسہ دیتے ہیں۔

پیر کے روز پولیس نے کہا ہے کہ یہ دھوکہ باز سوشل میڈیا پر جعلی کمپنیوں کے پیجز بناتے ہیں جہاں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں ایسے ایونٹس کا منتظم بنایا گیا ہے تاکہ وہ افراد کی ریکروٹنگ کرسکے۔

جب لوگ ان جعلی نوکریوں کیلئے درخواست دیتے ہیں تو یہ دھوکہ باز افراد ان سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متائثرہ افراد کو بعد میں پتہ چلتا ہے کہ ان لوٹ لیا گیا ہے۔

ابوظہبی پولیس کے کرمنل سکیورٹی منیجر میجر جنرل محمد سہیل الرشیدی کا کہنا ہے کہ کچھ دھوکہ باز متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے معروف کمپنیوں کے نام استعمال کر رہے تھے اور بعد میں انہیں دھوکہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت کے متلاشیوں کو ان دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو سوشل میڈیا اور جعلی ویب سائٹس پر جعلی نوکریوں کی تشہیر کرتے ہیں۔ یہ دھوکہ باز افراد اپنے آپ کو ریکروٹمنٹ ایجنٹ متعارف کراتے ہیں۔

پولیس افیسر نے انتباہ جاری کی ہے کہ وہ نوجوان خواتین جن کو نوکریوں کی تلاش ہے ، انہیں ریکروٹنگ ایجنٹس کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بعد میں انہیں بلیک میئلنگ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پچھلے کچھ مہینوں میں ایکسپو 2020 دبئی میں ملازمت کے مواقع کے بارے میں بہت سے آن لائن اشتہارات سامنے آئے ہیں تاہم کچھ افراد نے اس ایونٹ کا استعمال کرتے ہوئے جعلی اشتہارات چلائے جن کے بارے میں پولیس نے انتباہ جاری کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button