متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ہفتے کی شام سمندر میں لاپتہ ہونے والے اماراتی کی نعش ابوظہبی کے ساحل سے ملی ہے

خلیج اردو
دبئی: ابوظہبی پولیس کو لاپتہ ہونے والے 31 سالہ اماراتی شخص کی لاش ملی ہے۔ متائثرہ شخص ہفتے کی شام تیراکی کے دوران سمندر میں ڈوب گیا تھا۔

محمد عبود الکعبی کی لاش ابوظہبی کے ایک جزیرے کے ساحل سے ملی ہے جو پانی میں مکمل طور پر ڈوب گئی تھی۔

پولیس نے پیر کی سہ پہر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اماراتی کی لاش کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ریسکیو آپریشن جارے تھے۔

حکام کے مطابق الکعبی دوستوں کے ساتھ کروز بوٹ پر ابوظہبی کے ایک جزیرے پر گیا تھا جہاں دوستوں نے شام کو تیراکی اور دیگر سمندری سرگرمیاں شروع کیں۔

ان کے دوستوں کو بعد میں معلوم ہوا کہ الکعبی لاپتہ ہے۔ انہوں نے فوری طور پر اس کی تلاش شروع کی اور ابوظہبی پولیس سے رابطہ کیا۔

ان کے دوستوں کے مطابق مرحوم ایک ملنسار اور اچھے اخلاق کے مالک تھے اور سب کا احترام کرتے تھے۔

ان کے دوستوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی تمام کوتاہیوں کو معاف فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس مشکل گھڑی میں انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ امین

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button