متحدہ عرب امارات

برج العرب کو دنیا کا سب سے خوبصورت فائیو اسٹار ہوٹل قرار دیدیا گیا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات انسانی فن تعمیر کے شاہکار منصوبوں سے بھرا پڑا ہے۔دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہو یا فجیرہ میں واقع برج العرب، ان جیسی کئی بلند و بانگ اور خوبصورت عمارتیں متحدہ عرب امارات کے طول و عرض میں ہر طرف نظر آتی ہیں۔متحدہ عرب امارات کو سیاحت کے لئے بہترین ملک قرار دیا جاتا ہے ہے یہاں کے ہوٹلز دنیا میں میں سہولیات کے حوالے سے سب سے بہترین مانےجاتے ہیں۔

 

ایک غیر ملکی نجی ادارے کی جانب سے کئے گئے حالیہ سروے میں فجیرہ میں قائم برج العرب کو دنیا کا سب سے بہترین فائیو سٹار ہوٹل قرار دیا گیا ہے۔مالدیپ کا سونیواجانی اور امریکی شہر لاس ویگس کا بلاگیو کو سروے میںدنیا کے دوسرے اور تیسرے بہترین فائیو اسٹار ہوٹلز کا درجہ دیا گیا۔

 

سروے کے لیے ڈیٹا انسٹاگرام سے لیا گیا جس میں دس ملین ورلڈ بیسٹ فائیو اسٹار ہوٹلز کے ہیش ٹیگز کا تجزیہ کیا گیا۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فجیرہ کے برج العرب کیلئے ہیش ٹیگز استعمال کئے گئے۔ 24 لاکھ سے زائد افراد نے برج العرب جمیرا کو ہیش ٹیگز کے ذریعے بہترین قرار دیا۔

 

مشرقی وسطی کے آٹھ بہترین اور خوبصورت ہوٹلز دبئی میں واقع ہیں جن میں برج العرب جمیرا پہلے پلازو ورثاسی دوسرے جبکہ جمیرا النسیم تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button