متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے بزنس مین ماجد الفطیم انتقال کر گئے

خلیج اردو 17 دسمبر 2021

ابوظہبی: اماراتی بزنس مین ماجد الفطیم انتقال کر گئے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر ماجد الفطیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں دبئی کے سب سے اہم کاروباری رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا۔

شیخ محمد نے لکھا کہ حال ہی میں ماجد الفطیم کے سب سے اہم اعلانات میں سے ایک ان کا اگلے پانچ سالوں میں تین ہزار سے اماراتیوں کو ملازمت دینے کا فیصلہ تھا۔

لولو گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر یوسف علی نے کہا کہ ماجد الفطیم کی وفات ایک بہت بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ ماجد الفطیم نے بہت سے کاروباری شعبوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

الفطیم نے 1992 میں ماجد الفطیم ہولڈنگ کی بنیاد رکھی۔ماجد الفطیم کی جانب سے تعمیر کردہ مال آف ڈی ایمرٹس، دبئی میں ایک بڑا پرکشش مقام ہے۔2021میں تیسرے امیر ترین عرب شہری کا اعزاز حاصل کرنے والے الفطیم کے اثاثوں کی مالیت 4.2 بلین ڈالر تھی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button