متحدہ عرب اماراتسٹوری

اپنے ملازمین کی بیویوں کو بھی تنخواہیں دینے والے یو اے ای کے اس بزنس مین سے ملیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات کے انسان دوست بھارتی کاروباری شخصیت ڈاکٹر سوہن رائے نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ملازمین کی بیگمات کو بھی تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

رائے کورونا وبا کی دوران اپنے ملازمین اور انکے خاندان کے افراد کی عزم اور حوصلے سے متاثر ہونے کے بعد انہیں انکے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے کا صلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

اس وقت کمپنی اپنے ملازمین کی بیگمات کا ڈٰیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔ اور ملازمین کی بیگمات کو کتنی رقم ادا کی جائے گی اس کا فیصلہ اس بات کو دیکھ کر کیا جائے گا کہ ملازم کمپنی میں کتنے سالوں سے کام کر رہا ہے۔

رائے بھارت کی ریاست کیرلا سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ سال 2020 کے مشکل وقت میں جس طرح سے ان کے ملازمین اور انکی خاندان کے افراد نے انکا ساتھ دیا اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے اس احسان کا بدلا چکایا جائے۔

مزید برآں، وبا کےدوران کمپنی نے نا تو کسی ملازم کی تنخواہ کاٹی اور نہ ہی کسی کو نوکری سے نکلا۔

رائے کو اپنے ملازموں کی بیویوں کی تنخواہ دینے کا خیال کیسے آیا؟

انکا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کی سپریم کورٹ نے ایک ہرجانے کےمقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے لکھا تھا کہ گھریلو خواتین کا کام تنخواہ دار شوہر کے کام سے کسی طور بھی کم نہیں ہے۔

لہذا رائے نے اس بات کو حقیقت میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ رائے کی کمپنی ائریز گروپ تین سال تک کمپنی میں کام کر لینے والے ملازمین کے والدین کو پنشن بھی دے رہی ہے اور انکے بچوں کو تعلیم کے لیے سالانہ اسکالرشپ بھی فراہم کر رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button