خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا یوکرین میں لڑائی بند کرنے کا مطالبہ

خلیج اردو: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات نے یوکرین کی سنگین صورتحال کو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم اوایف اے آئی سی) نے یوکرین میں موجود شہریوں کے ساتھ ساتھ خطے اور بین الاقوامی برادری کے لیے صورتحال کے سنگین نتائج پرتشویش کا اظہار کیا۔ وزارت نے ضرورت مندوں تک امداد کی یقینی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں اور امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل کی اجازت دیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ، سفیر لانا نسيبةنےکہا کہ متحدہ عرب امارات کشیدگی میں کمی اور لڑائی کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہونے والی رائے شماری کا نتیجہ پہلے سے ہی معلوم تھا ، لیکن بات چیت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے جس کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مشرق و وسطی سے تعلق ہونے کی وجہ سے ہم مستحکم علاقائی ماحول، کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔اسی طرح، ہم اپنے تجربے سے جامع اور مشاورتی عمل کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ سفیر لانا نسيبةنے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے لیے پرعزم ہے اور وہ بحران کے حل کے لیے مختلف سفارتی اقدامات اور چینلز کی حمایت کرتا ہے۔ یہ وہ واضح جذبہ ہے جس پر یہ کونسل متحد ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button