متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:محمد بن راشد المکتوم تکنیکی اسپورٹس ایوارڈ کےدس سال مکمل ہونے پر سکہ جاری

خلیج اردو 24 نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے محمد بن راشد المکتوم تکنیکی اسپورٹس ایوارڈ کی 10 ویں سالگرہ اور 50 ویں قومی دن کے موقع پر چاندی کے یادگاری سکے جاری کر دیئے۔

 

چاندی کے ان سکوں کو جاری کرنے کا مقصد متحدہ عرب امارات کے کھیلوں کے شعبے کو تقویت دینا اور عالمی سطح پر فروغ دینے کے لئے اقدامات کا اعتراف ہے۔یادگاری سکوں کا اجرا مخلتف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔

 

چاندی کے سکے محمد بن راشد المکتوم کریٹیو اسپورٹس ایوارڈ کے انتظامی ٹیم کے حوالے کئے گئے۔یہ سکے فروخت کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔مرکزی بینک کے مطابق ایک ہزار چاندی کے سکے جاری کئے جائینگے۔ایک سکے کا وزن چالیس گرام ہے۔سکے کے اگلے حصے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور بئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی تصویر لگائی گئی ہے۔ایوارڈ کا نام عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھا جائیگا۔

 

سکے کےپچھلے حصے پر متحدہ عرب امارات کا لوگو اور مرکزی بینک کا نام درج ہوگا۔ہر سکے کی قیمت پچاس درہم ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button