متحدہ عرب امارات

معیشت کی بحالی کا سفر : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے جون 2022 تک معاونت کا پیمانہ وسیع کر دیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے اپنے ٹارگٹڈ ایکنامک سپورٹ اسکیم ٹی ای ایس ایس کو جون 30 2022 تک بڑھا دیا ہے۔ بنک نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ معیشت کی بحالی کا سفر جاری رہے گا اور اس کیلئے مرکزی بنک معاونت کا دائرہ وسیع کررہا ہے۔

بنک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ای ایس ایس پروگرام نئے قرضے اور فنانسنگ کے ساتھ ساتھ بینکوں کے کیپیٹل بفرز اور لیکویڈیٹی اور مستحکم فنڈنگ کے تقاضوں کے حوالے سے احتیاطی امدادی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

یہ اقدامات ٹی ای ایس ایس پروگرام کا حصہ ہیں جو 2020 میں متعارف کرایا گیا تاکہ ملک کے معاشی نظام کو بحال کیا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button