متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : خلا کے پرامن استعمال پر اقوام متحدہ کا اجلاس ، یو اے ای کی صدارت میں مساوی رسائی اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مشن مریخ ای ایم ایم کے ڈائریکٹر عمران شراف نے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرونی خلا کے پرامن استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے 65ویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی ممبران نے ورکنگ گروپ برائے خلائی اور عالمی صحت کی مسودہ رپورٹ کی منظوری دی جس کے مطابق کمیٹی کے رکن ممالک کی مختلف آراء پر غور کیا گیا ہے۔

شراف نے کہا کہ خلائی شعبے نے حال ہی میں جدت اور نئی ​​ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مختلف اداروں کو شامل کیا ہے۔ اس لیے خلا سے متعلق سرگرمیوں کی طویل مدتی پائیداری کو برقرار رکھنے کے لیے گائیڈ لائز وضح کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کا مقصد بیرونی خلا میں حفاظت اور پائیداری کو منظم کرنے والے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اپنی افتتاحی تقریر میں شرف نے انگولا، بنگلہ دیش، پانامہ، سلووینیا اور کویت کو کمیٹی کے نئے اراکین اور بطور مبصرین شامل ہونے والے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ فار دی یونیفکیشن آف پرائیویٹ لاء، اسکوائر کلو میٹر آرے آبزرویٹری اور لونر اوپن کارپوریشن کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس کے دوران یو اے ای اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر سلیم القبیسی نےاپنے تقریر میں بیرونی خلا تک مساوی بین الاقوامی رسائی اور خلائی سرگرمیوں کی ترقی میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر متحدہ عرب امارات کے یقین کو اجاگر کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کا مقصد اس شعبے میں نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔خلائی منصوبوں پر عمل درآمد کرکے اور قومی کیڈرز کی متعلقہ صلاحیتوں کو بڑھانا بھی شامل ہے۔

یو اے ای کی صدارت جو کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور سے منسلک ہے جو شرف کی صدارت میں 2022 اور 2023 میں دو سال کی مدت کے لیے جاری رہے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button