متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں معاہدہ، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی گئی

خلیج اردو
23 اکتوبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کے شہری اب بغیر ویزے کے اسرائیل جا سکیں گے اور وہاں 90 دن تک قیام بھی کر سکیں گے۔

متحدہ عرب عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امارتیوں کیلئے اسرائیل جانے کی صورت میں ویزہ کی شرظ ختم کرنے سے متعلق دونوں ممالک میں ایم او یو پر دستخط ہو گئےہیں۔ کلچر اینڈ پبلک ڈپلومیسی کے معان وزیر عمر سیف غبوش نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے جبکہ اسرائیل کی طرف سے شلومو مور یوسف نے دستخط کیے۔

وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی جانب سے شہریوں کو خوشخبری دی ہے کہ جلدی ہے میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔

معاہدے کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے شہریون کو بغیر کسی ویزہ کے اسرائیل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ غبوش نے بتایا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کا خوشگوار آغاز ہے جس سے سیاحت میں اضافے کی ساتھ ساتھ مسلمانوں کو اسرائیل میں مقدس مقامات کی زیارت کرانے کا موقع بھی ملے گا۔

غوبش نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان بہتر تعلقات کے جس دور کا آغاز ہوگیا ہے وہ خطے کو پائیدار امن دلائے گا اور ترقی کے نئے باب کھولیں گے۔

انہوں نے کہا فری ویزہ پالیسی سے کاروبار، صنعتکاری ، توانائی سمیت دیگر شعبوں پر خوشگوار اثر پڑے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button