متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے جلانے کی شدید مذمت کی ہے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے سویڈین میں قرآن پاک کے نسخے جلانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی اور اخلاقی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے تمام طریقوں کو مسترد کرنے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت خارجہ امور نے نفرت انگیز تقاریر اور ہر قسم کی تشدد کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوشش کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ یو اے ای نے زور دیا ہے کہ ہر قسم کے مذہبی علامات کا احترام کرنے اور مذاہب کی توہین کرکے نفرت کو بھڑکانے سے گریز کیا جائے۔

یو اے ای نے رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو عام کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button