متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مزمت کر دی

خلیج اردو
04 مارچ 2021
ابوظبہی : حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جازان میں شہری آبادی کو میزائل حملے میں نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان میزائل حملوں کو سعودی عرب اتحادی افواج نے ایئر ڈیفنس سسٹم سے ناکام بنا دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے حملے کھلم کھلا جارحیت ہے اور اس جارحیت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی باغی تنظیم اس خطے کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ایک مستقل خطرہ ہے۔

وزارت خارجہ امور نے سعودی عرب کے ساتھ ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار دہرایا ہے اور کہا ہے کہ سعودی مملک کیلئے کسی بھی قسم کا سیکورٹی ، استحکام اور حفاظت کیلئے خطرہ ناقابل برداشت ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کسی طور پر بھی علیحدہ تصور نہیں کیے جا سکتے ، سعودی عرب کیلئے کوئی بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button