متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی جانب سے حوثی باغیوں کے سعودی شہری آبادی پر حملے کی شدید مذمت

خلیج اردو
23 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی باغیوں کی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب خامیس مشائط پر حملے کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

حوثی باغیوں نے خودکش ڈرون سے حملہ کیا تھا جسے سعودی ڈیفنس نے ناکام بنایا۔

وزارت خارجہ امور اور بین لاقوامی تعاون نے ان حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے عالمی انسانی حقوق کے اقدار اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت نے بیان میں عالمی براداری سے فوری ٹھوس اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس صورت حال کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کا کہا ہے جو سعودی شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنارہی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ ایک بار پھر مکمل تعاون اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کیلئے کوئی بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کیلئے خطرہ ہے۔

وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کی سلامتی ایک دوسری سے جڑی ہے اور دونوں ممالک کے مفادات اور دشمن مشترک ہیں جسے جدا نہیں کیا جا سکتا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button