متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی  سعودی عرب کے شہریوں پر حوثی باغیوں کے منظم حملوں کی کوششوں کی مذمت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے خمیس مشیت میں ایک دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے شہریوں اور شہری املاک پر حملہ کرنے کی منظم کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یاد رہےکہ یہ حملہ اتحادی افوج نہ ناکام بنا دیا تھا۔

منگل کے روز وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) کے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حوثیوں کی طرف سے بار بار دہشت گردانہ حملے حوثی باغیوں کی جانب سے عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کی واضح نظر اندازی کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزارت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ان بار بار ہونے والی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔ یہ حملے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہیں اور سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی کی فراہمی کو بھی خطرہ بناتے ہیں۔

وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ دنوں میں ان حملوں کے خطرے میں مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملیشیا خطے کی امن و سلامتی اور استحکام  کمزور کرنے کی کوشش  جو ان ملیشیاؤں کی خطے میں سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے کی کو شش رہی ہے۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات نے ان تخریبی دہشت گردانہ حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اپنے موقف کی تجدید کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطرات کے خلاف اپنی پوزیشن کا اعادہ کیا۔  سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق  متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی حکام کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ سعودی عرب عرب کو درپیش کوئی بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button