خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی صومالیہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے صومالیہ کے وسطی علاقے ہیران میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ۔

ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم اوایف اے آئی سی ) نے کہاکہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت اور ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔

وزارت نے اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button