متحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارت سے متحدہ عرب امارات کی معطل شدہ پروازوں کا متواتر جائزہ لیا جارہا ہے، ایمریٹس ایئرلائنز

خلیج اردو
15 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکام پاکستان اور بھارت سے آنے والی پروازوں کی معطلی کا متواتر جائزہ لے رہے ہیں ۔

امارات کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل ال ریڈھا نے ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کے راستے حکومتی جائزے اور ان ممالک میں وائرس کی صورتحال سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ہم کرونا کی صورت حال کی بہتری کا انتظار کریں گے۔

امارات نے بھارت سے یو اے ای کیلئے 24 اپریل سے پروازیں معطل کی ہیں۔

ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ال ریڈھا نے کہا کہ ایمریٹس اب 120 مقامات کے قریب کام کررہا ہے جو تقریبا کرونا وائرس سے پہلے کی سطح کی طرح ہے۔

یہ ہوابازی کے شعبے کی واپسی کا ایک واضح اشارہ ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہوابازی کی بحالی کیلئے آخری نمبر ہو گا خاص طور پر وہ خطے جو بین الاقوامی مارکیٹس پر انتہائی انحصار کرتے ہیں۔ وہ مختلف ممالک کی طرف سے نافذ کردہ مختلف پروٹوکول کی وجہ سے پیچھے رہ جائیں گے۔

مسٹر ال ریڈھا کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے دبئی کیلئے سفری ڈیمانڈ تقریباً دوگنی ہو گئی ہے کیونکہ کافی عرصہ سے ان ممالک سے پروازوں پر پابندی ہے تاہم کرونا وائرس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ان ممالک سے پروازوں کی پابندی ست متعلق فیصلے کا متواتر جائزہ لیا جارہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button