متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کے رہائشیوں کے لیے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے ایئر ٹکٹ اور ہوٹل کا قیام جیتنے کا بہترین موقع

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی جانب سے شروع کیا گیا ایک نیا مقابلہ ابوظہبی کے رہائشیوں کو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے ایئر ٹکٹ اور ہوٹل میں بکنگ جیتنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

یہ مقابلہ ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کی جانب سے لانچ کیا گیا ہے جو کہ ‘ٹائم اس ناؤ’ مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد ابوظہبی کے شاندار سیاحتی مقامات پیش کرنا اور سیاحوں کو اس وقت بہترین موسم کے دوران ابوظہبی کی سیاحت کی ترغیب دینا ہے۔

مقابلے میں شرکت کرنے کا طریقہ کار:

اس مقابلے میں ابوظہبی کے رہائشیوں کو ابوظہبی کے سیاحتی مقامات پر لی گئی تصویریں اپنے انسٹاگرام یا فیس بک اکاؤںٹس پر شیئر کرنی ہوں گیں اور ساتھ @VisitAbuDhabi کو ٹیگ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ فوٹو شیئر کرتے ہوئے #InAbuDhabi #TimeIsNow ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ان دو رشتہ داروں یا دوستوں کو ٹیگ کرنا ہوگا جنہیں آپ اپنے پاس ابوظہبی بلانا چاہتے ہیں۔

اس مقابلے میں چار خوش نصیبوں کو منتخب کیا جائے گا جنہیں جنہیں ایئر لائن ٹکٹ اور ابوظہبی کے کسی شاندار ہوٹل میں پانچ دن مفت قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

20 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان ہر چار دن بعد مقابلہ جیتنے والے ایک خوش نصیب کا نام @VisitAbuDhabi’ کے اکاوںٹ پر لائیو شیئر کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button