متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا کیسز میں اچانک اضافہ ، حکام نے رولز میں سختی پر مبنی نئی ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
07 فروری 2021
ابوظبہی : کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر مرکزی حکومت نے اتوار کے روز سے تمام سرکاری اداروں کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ ان کے 70 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے تاکہ وباء پر قابو پایا جا سکے۔

نئے احکامات کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافے کےبعد جاری کیے گئے ہیں جس کا مقصد وباء کا تدارک کرنا ہے۔جنوری کے بعد سے کورونا کیسز اوسطاً 3000 فی دن کے حساب سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں ابوظبہی کے محکمہ برائے حکومتی تعاون نے کام کرنے کی جگہ میں حاضریوں سے 70 فیصد کی استثنی دیتے ہوئے صرف 30 فیصد ملازمین کو دفتر میں حاضری دینے کی ہدایت کی ہے۔ اقدام کا مقصد ملازمین اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

محکمے نے ان تمام ملازمتوں کیلئے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوام کو مکمل طور پر پوری معیار کے ساتھ خدمات دے سکتے ہوں۔ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور خطرناک امراض میں مبتلا ہونے والوں کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کیلئے ہر ہفتہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم وہ افراد جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے ٹرائل میں بطور رضاکار حصہ لیا یا جنہوں نے قومی ویکسینشن عمل میں حصہ لیا اور ان کے اپلیکیشن میں ای کا نشان آتا ہے ، انہیں ہفتہ وار ٹیسٹ سے استثنی دیا گیا ہے۔

جمعہ کو تمام شاپنگ مالز کیلئے ہدایات بھی جاری کیں گئیں ہیں ، ہفتے سے مالز نے 60 سے 40 فیصد صلاحیت پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کی انہیں ہدایت کی گئی تھی۔ اس حوالے سے مالز کے مالکان نے تصدیق کی ہے۔ داخلی پوائنٹس پر مالز صارفین کا درجہ حرارت چیک کررہے ہیں تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ صارفین کی حفاظت کیلئے سکینرز اور واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

شاپنگ مال میں موجود ایک فلپائنی جوڑے کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہمیں معلوم ہے کہ مالز اور دیگر کاروباری مراکز کی سرگرمیاں محدود کیں گئیں ہیں اور اس حوالے سے حکام کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ یہی ایک طریقہ ہے کہ حالات کو معمول پر لایا جا سکتا ہے۔

6 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد 1292 تھی جو 6 دسمبر کو کم ہوکر 1153 ہو گئی ۔ پچھلے مہینے یہ تعداد فی روز 944 تک آگئی تھی لیکن اچانک ان کیسز میں اضافہ ہوا اور نئے سال کی تقریبات کی وجہ سے کیسز بڑھ کر فی دن 3977 تک پہنچ گئے ہیں۔ ہفتے کو وزارت صحت اور روک تھام نے 3276 کیسز کے بارے میں بتایا ہے جس کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد 150706 تک پہنچ گئی ہے۔ ایسے میں ویکسینیشن کی مہم سے قومی سطح پر کیسز میں کمی کی توقع کی جاری ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button