متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بغیر شادی کے جنسی عمل کرنے والےجوڑے کی سزا منسوخ کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

بغیر شادی کے جنسی عمل کا مرتکب ہونے والے ایک جوڑے (مرد اور عورت) کی سزا شارجہ کورٹ آف اپیل نے منسوخ کردی۔

اس سے پہلے بغیر شادی کے سیکس کے رشتے میں بندھنے کے الزام میں شارجہ کریمنل کورٹ نے اس فلسطینی جوڑے کو 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی تھی۔

جیل کی سزا گزشتہ سال نومبر میں سنائی گئی تھی، جب دونوں شارجہ میں ایک کار میں سیکس کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ گرفتار کیے جانے کے بعد دونوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن نے دونوں پر بغیر شادی کے جنسی فعل کرنے کا الزام عائد کر کے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا تھا۔

تاہم، جوڑے کو جب عدالت سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے الزامات ماننے سے انکار کردیا لیکن اس کے باجود انہیں سزا سنا دی گئی۔

جس کے بعد وکیل صفائی سلیم بن ساہو نے سزا کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی اور درخواست میں موقف اختیار کیا ہے اس کے کلائنٹس اس جرم کی سزا دی جار رہی ہے جو اب یو اے ای میں جرم نہیں رہا۔ کیونکہ گزشتہ سال یو اے ای نے بغیرشادی کے جنسی عمل کو قانونی قرار دے دیا تھا۔

درخواست میں اس موقف کے اپنائے جانے کے بعد عدالت نے مدعاعلیہان کو یہ کہتے ہوئے 10 جنوری کو بری کردیا کہ ترمیم شدہ قوانین کی مطابق مدعاعلیہان کے اوپر لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button