متحدہ عرب امارات

ایشیائی گینگ کی جانب سے ڈکیتی ، کیس کریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا

خلیج اردو
02 جنوری 2021
دبئی : دبئی میں پبلک پراسیکیوشن نے 8 افراد کے ایک اایشیائی گروہ کو مبینہ طور پر گودام توڑنے ، اسلحہ استعمال کرکے ڈکیتی کرنے اور 35،000 سے زیادہ مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں کریمینل کورٹ کے حوالے کیا ہے۔

پولیس کے ایک لیفٹیننٹ کی گواہی کے مطابق گینگ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے چوری کی منصوبہ بندی کی تھی اور پھر پلان کے مطابق اس کا ارتکاب کیا تھا۔

اشیائی گینگ کے افراد دو الگ الگ گاڑیوں میں الکوز انڈسٹریل ایریا کے مقام پر گئے اور چوری کی واردات کی۔ پھر وہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے امارت میں چوری شدہ سامان فروخت کرنے گئے۔ ایک اور گواہ نے بھی گواہی دی کہ گودام سے چوری ہونے سے متعلق واقعہ کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی ہے۔

شکایت کنندہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گودام کے دروازے دن کے اختتام سے پہلے ہی بند کردیئے گئے تھے لیکن جب اگلے دن اسے کھولا گیا تو معلوم ہوا کہ گودام سے لوہے کی سلاخیں ، سینیٹری ویئر اور کیمرے چوری ہوگئے ہیں۔ اس پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کیلئےایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس کی جانب سے قصورواروں کو جلد ہی گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ پولیس نے متعلقہ قانون کارروائی کیلئے انہیں پیش کرنے کے بعد اب پبلک پراسیکویشن نے کیس کریمنل؛ کورٹ میں ریفر کیا ہے ۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button