متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عید الضحی کی چھٹیوں کے بعد کورونا کیسز میں کمی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے اعلی عہدیدار کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر طاہر ال امیری نے بتایا کہ عیدالضحی کی چھٹیوں کے بعد سے ملک بھر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عام طور پر یو اے ای میں ہر بار طویل تعطیلات کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جیسا کہ اگر گزشتہ سال کی عیدالضحی، نئے کی تعطیلات اور اس سال کی عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد یو اے ای میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا۔ اسی خطرے کے پیش حکام پہلے ہی کہ چکے تھے کیسز میں 500 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

تاہم، گزشتہ ہفتے عید الضحی کی تعطیلات کے دوران رہائشیوں کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی وجہ سے یومیہ کیسز 1550 سے کم ہی رہے۔

ڈاکٹر طاہر نے رہائشیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "انکی اس کمٹمنٹ نے ہمیں ایک محفوظ عید گزارنے میں مدد فراہم کی۔ انکی اور ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کی کوششیں ہمیں آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی طرف جانے میں مدد فراہم کریں گی”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button