متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس سے متعلق جرمانوں کا معاملہ ، شہریوں کو اہم سہولت دے دی گئی

خلیج اردو
07 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متعلق خلاف ورزیوں پر 500 درہم سے لے کر 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ عائد ہوتا ہے۔ تاہم اب شہریوں کو یہ سہولت دے دی گئی ہے کہ وہ اگر سمجھتے ہیں کہ انہیں جرمانہ کرانے کے عمل میں غلطی ہوئی ہے تو وہ اس کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کیلئے نئے الیکٹرانک سروس کا آغاز کیا گیا ہے جہاں وہ کورونا وائرس سے متعلق جرمانوں اور سزاؤں کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔ اس کیلئے www.pp.gov.ae کی ویب سائیٹ یا پبلک پراسیکوٹر اپلیکیشن پر جاسکتے ہیں۔ کچھ آسان اور سادہ طریقوں سے ایک شخص اپیل دائر کر سکتا ہے۔

 

ایمرجنسی کرائسز ائنڈ ڈیزاسٹر پراسیکوشن کے قائم مقام پراسیکیوٹر سلیم علی الزابی کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے زیر انتظام 12 ذیلی کمیٹیاں ہیں اور 60 پبلک پراسیکوٹرز قومی سطح پر مختلف شکایتوں کا ازالہ کرنے کیلئے کام کرررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جرمانہ جاری نہیں کرتے بلکہ ہم اس سے متعلق جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ قوانین اور ضوابطوں کا خیال رکھا گیا ہے یا نہیں۔

یہ پراسیکیوٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ شکایتوں کا جائزہ لے اور فیصلہ کرے کہ جرمانہ برقرار رکھے یا منسوخ کرے۔ اس حوالے سے 80099999 کے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button