متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے رہائشی اب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرہونے جرمانوں کے خلاف اپیل دائر کر سکیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد قواعد و ضوابط نافذ کیے گئے ہیں، جن میں ماسک پہننا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور دیگر ضوابط شامل ہیں۔

ان قواعد کی خلاف ورزی پر 500 درہم سے 50 ہزار درہم کے رمیان جرمانہ عائد کیا جا سکت ہے۔

تاہم، یو اے ای کی رہائشیوں کے پاس یہ سہولت حاصل ہے کہ اگر انہیں لگتا ہے ان قواعد کی خلاف ورزی پر ان پر عائد جرمانہ غیر منصفانہ ہے تو وہ اس جرمانے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

ان جرمانوں کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے ایک الیکٹرونک سروس لانچ کی گئی ہے۔

اس سروس کو پبلک پراسیکیوشن کی ویب سائٹ www.pp.gov.ae سے یا پبلک پراسیکیوشن کی ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس سروس کے ذریعے جرمانوں کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کرنا ہوگا:

ذاتی معلومات،

جرمانے سے متعلق تفصیلات،

اور اس جرمانے خلاف وجوہات بتانی ہوں گیں۔

متحدہ عرب امارات کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پراسیکیوشن کے ایکٹنگ چیف پراسیکیوٹر سلیم علی الذابی کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ حکام کے پاس ان شکایات پر عمل درآمد کے لیے ملک بھر میں 12 ذیلی کمیٹیاں اور 60 سے زیادہ پراسیکیوٹر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "دراصل ہم (پراسیکیوشن) جرمانے جاری کرنے والا ادارہ نہیں ہیں، بلکہ ہم موجودہ قوانین کی روشنی صرف شکایت کا اذالہ کرتے ہیں”۔

لۃذا پبپلک پراسیکیوشن کی یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ تفتیش کرے اور فیصلہ کرے جرمانے کو ختم کرنا ہے یا برقرار رکھنا ہے۔

سلیم علی کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوٹر کے ساتھ ہاٹ لائن 80099999 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button