متحدہ عرب امارات

خوشخبری: ابوظہبی کے رہائشی اب کورونا ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین عام استعمال کے لیے منظور کیے جانے کے بعد حکام کی جانب سے ابوظبہی کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اب کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

ابوظہبی کے رہائشی ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی (سیہا) کے کال سنٹر پر کال کریں۔ جس کا نمبر درج ذیل ہے:

سیہا کال سنٹر: 80050

کال سنٹر پر کال کرنے کے بعد آپ کو اپنا اماراتی شناختی کارڈ کی تفصیلات بتانی ہوں گیں۔ جس کے بعد پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر پر آپ کی اپوئنٹمنٹ بک کر دی جائے گی۔

ویکسین کی پہلی خوراک لگائے جانے 21 دن کے بعد دوسری خوراک لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز وزارت صحت کی جانب سے ویکسین کو عام استعمال کے لیے منظور کیے جانے کے بعد سیہا کے سنٹروں شہریوں کی کالوں کا تانتا بندھ گیا تھا۔

ویکسین کس کمپنی نے تیار کی ہے اور یہ کتنی مؤثر ہے؟

متحدہ عرب امارات میں عام استعمال کے لیے منظور کی جانے والی ویکسین چین کی کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ ہے۔

اور جولائی میں اسی ویکسین کے متحدہ عرب امارات میں فیز تھری کے ٹرائلز شروع کیے گئے تھے جس میں 31 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا تھا۔

ان تجربات کے ضمنی نتائج کی روشنی میں بتایا گیا ہے یہ ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک مؤثر ہے۔ اور کورونا کی بیماری کے معتدل اور شدید نوعیت کے کیسز کو روکنے میں 100 فیصد کامیاب ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button