متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کیا کورونا وائرس کی ویکسین بارے آپ کے سوالات اور ان کے جوابات

خلیج اردو
03 جنوری 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے دو طرح کلے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا ہے۔ امارات بھر میں چینی کمپنی کے سنوفارم ویکسین میڈیکل سنٹرز میں موجود ہیں۔ دوسری طرف دبئی فروی ویکسینیشن مہم میں عوام کو پیفزر بائیو ٹیک ویکسین دی جارہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا ویکسین کے حوالے سے کچھ سوالات کا جواب دیا ہے۔ یہ سوالات اور ان کے جوابات مندرجہ زیل ہیں ۔

سوال : کورونا ویکسین لینے کے کیا فوائد ہیں ؟
جواب : کورونا وائرس کے انسداد کیلئے ویکسین سے آپ کے جسم میں اس بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ میڈیکل کی زبان میں آُ کے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کے اردگرد لوگ بھی کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ خاص کر وہ افراد جو کورونا وائرس سے متائثر ہیں اور اس کی وجہ سے وہ کمزور پڑ گئے ہیں۔

سوال : کیا کورونا وائرس کی ویکسین لینے کے بعد بھی یہ خطرہ موجود ہے کہ مجھے کورونا وائرس ہو جائے گا؟
ایسا بالکل نہیں ہو سکتا۔ حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا ویکسین کے بعد آپ اس بیماری سے متائثر نہیں ہو سکتے ۔ تاہم یہ ذہن میں رکھیں کہ پہلی اور دوسری خواراک کے درمیان 21 سے 28 دنوں کا وقفہ دیں۔ تاہم یہ کوئی حتمی طور پر تصدیق شدہ بات نہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد کتنے دنوں تک یہ قوت مدافعت دے گی۔

سوال : کورونا ویکسین کے ممکنہ سائیڈ افیکٹس کیا ہو سکتے ہیں ؟
جواب : کورونا وائرس کی ویکسین کے کچھ ممکنہ سائیڈ افیکٹ ہو سکتے ہیں جیسے انجکشن والی جگہ میں درد کا ہونا ، بخار ، سر درد ، مسلز کا درد یا پھول جانا شامل ہے۔

سوال : اگر مجھے کوئی سائیڈ افیکٹ ہو تو میں اس کا کیا مقابلہ کروں ؟
جواب : آپ قریبی ہیلتھ کیئر سنٹر جا سکتے ہیں ، آپ قریبی اسپتال یا متعلقہ صحت کی اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سوال : کن افراد کو ویکسین نہیں لینے چاہیئے؟
جواب : وہ افراد جو الرجی سے متائثرہ ہیں ، حاملہ خواتین اور مخصوص ایام میں موجود خواتین ، وہ خواتین جن کا اگلے تین مہینوں میں حاملہ ہونے کا ارادہ ہو ، وہ جن کو کورونا وائرس کی سخت قسم لاحق ہوئی ہو۔

سوال : کیا ویکسینشن لازمی ہے یا اختیاری ؟
جواب : ویکسینشن کا عمل لازمی نہیں ، یہ آُ کی مرضی کے مطابق ہے، آُ کا اختیار ہے کہ ویکسین لیتے ہیں یا نہیں۔

سوال : کس عمر کے افراد کو کورونا کی ویکسین لینی چاہیئے ؟
جواب : وہ افراد جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو۔

سوال : عام طور پر ویکسین کے کیا فوائد ہوتے ہیں ؟
جواب : ویکسین بچوں اور بالغ افراد کو موزی امراض سے بچاتی ہے اور سخت اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ یہ ابھی تک دریافت ہوئی بہترین اور کامیاب طبی ایجاد ہے جو ہر حوالے سے کارآإد ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button