متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا ویکسین لگوانے کے بعد رہائشی حکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں نجی ہسپتالوں میں ہفتے کے روز ویکسین لگائے جانے کی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی سب سے سینکڑوں لوگ قطاروں میں جمع ہوگئے تھے اور اپنی اپنی باری کا انتظار کرنے لگے تھے۔

جن رہائشی ویکسین لگوا چکے ہیں  انہوں نے بلا آخر سکھ کا سانس لیا ہے اور وہ یو اے ای قیادت کا تعریف اور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ ویکسین کے 86 فیصد مؤثر ثابت ہونے کے بعد ملک بھر میں عام عوام کے استعمال کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔

اس منظوری کے بعد ملک بھر میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ذریعے یہ ویکسین شہریوں اور رہائشیوں کو لگائے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ابوظہبی میں نجی ہسپتالوں میں سے وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ نے آج باقاعدہ طور پر ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ کے 18میڈیکل مراکز پر ہفتے کی صبح 9 بجے ویکسین لگائے جانے کا پروگرام شروع ہا۔ لیکن ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد وقت سے پہلے ہی مراکز کے باہر قطاروں میں کھڑے ہونے لگے تھے۔

جن میں سے کچھ نے پہلے سے اپوائنٹمنٹ حاصل کر رکھی تھی اور کچھ واک ان سروس حاصل کرنے کے لیے موجود تھے۔

کرشنا کماری بھی ان لوگوں میں سے ایک جنہوں نے آج سب سے پہلے ویکسین لگوائی ہے۔ کرشنا ایک کمپنی میں بطور انجینئر کام کرتی ہیں اور آج وہ نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز سے ویکسین لگوانے کے بعد بات کرتے ہوئے واضح طور پر پرسکون دکھائی دے رہی تھیں۔

اس طرح ایک آشا نامی خاتون اور انکا بیٹا بھی ویکسین لگوانے کے بعد خوش تھے اور وہ یو اے ای کی قیادت کے اس احسن اور تیز ترین اقدام پر شکرگزار تھے

کورونا جیسی وبا میں ڈر کے ساتھ سال بھر گزار کے بعد آج کا بہر حال یو اے ای کی عوام کے لیے یہ ایک خوشی کا دن ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button