
خلیج اردو
14 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافہ پریشان کن ہونے کے ساتھ ساتھ حکام کیلئے چیلنج بھی بن گیا ہے تاہم حکام نے بتایا ہے کہ کورونا کیسز میں اچانک کمی آجائے گی جب 14 دنوں بعد کورونا ویکسین کے دوسرے ڈوز سے شہریوں میں اینٹی باڈیز کا پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔
بدھ کو متحدہ عرب امارات نے 3362 کیسز سامنے آئے ہیں، یہ منگل کے روز رپورٹ ہوئے 3000 کیسز کے مقابلے میں دوسرے دن ہی سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کوویڈ 19 کلینکل منجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر نوال الکعبی پراعتماد ہیں کہ کیسز کی تعداد میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کافی افسوس ہے اور ہم فکرمند ہیں کہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کیسز میں کمی کا واحد راستہ ویکیسینشن ہیں اور پمیہں یقین ہے کہ جیسے ہی کورونا وائرس کی دوسری خوراک سے شہریوں میں اینٹی باڈیز بننے کا عمل شروع ہو گا ، یہ کیسز کم ہوتے جائیں گے۔ ویکسین دوسری خوراک کے 14 دن بعد سے اپنا کام شروع کرتی ہے اور ہمیں وقت کے ساتھ ویکسین کے اثرات ظاہر ہوتے جائیں گے۔
کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پہلی کے 21 دن بعد دی جائے گی جبکہ دوسری خوراک کے 14 دنوں بعد کورونا ویکسین کا اثر شروع ہو گا۔ اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز 250 ہزار افراد کو ویکسین دی گئی۔
ڈاکٹر نوال نے عوام سے کورونا ویکسین لینے کے عمل سے لے کر اس کے اثرات پیدا کرنے تک احتیاط کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ عوام احتیطاط کرتے کرتے تھک گئے ہیں لیکن جب تک ویکسینشن کا عمل اپنا پھل نہیں لاتا ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگا۔
Source : Khaleej Times