متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا بحران ختم ہوگیا ، حفاظتی اقدام پر اب بھی عمل کرنا ہوگا

خلیج اردو
13 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی پروٹوکول کا خیال رکھیں۔ ملک کرونا بحران سے نکل چکا ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے کرونا سے نجات سے متعلق حالیہ درجہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الدھری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر رہنے کیلئے چھٹا بہترین ملک ہے

یو اے ای نے بحران کے دور پر قابو پالیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں روزانہ کے کیسز 150 سے نیچے آ گئے ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ رہائشیوں کو اب بھی حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

منگل کے روز ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ کرونا کیسز میں خاطر خواہ کمی کی سب سے بڑی وجہ کمیونٹی کا حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا عزم تھا۔ اس کے علاوہ بہترین ویکسینشن مہمات ایک بڑی وجہ ہے۔

12 اکتوبر تک یو اے ای میں 85 فیصد سے زائد باشندوں کو کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ویکسین دی گئی ہے۔ 96 فیصد کے قریب لوگوں کو کم از کم ایک ڈوز دیا گیا ہے۔ ملک میں 20.5 ملین سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں جن کی شرح 100 افراد کے مقابلے میں 207.76 ہے۔

ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کرونا کیسز کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور لوگوں کو محفوظ رہنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ۔ حفاظتی تدابیر میں ماسک پہننا ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ، روزمرہ کے کرونا ٹیسٹ ، ہاتھوں کو ہائجین کرنا اور پیریاڈک سینیٹیشن کرنا شامل ہے۔

طبی ماہرین نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ملک اینڈیمک یعنی وباء کے خاتمے تک پہنچ چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے بھی عوام سے کہا ہے کہ وہ احتطاطی تدابیر اختیار کیا کریں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حالیہ دنوں میں کہا ہے کہ ملک سنگین بحران کے دنوں سے نکل چکا ہے۔

ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے دپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے کرونا وباء کی وجہ سے مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اب پریشانی کی حالت سے باہر نکل چکا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button