متحدہ عرب امارات

یورپ میں کرونا کیسز میں اضافہ:متحدہ عرب امارات کے شہری قومی دن کی تعطیلات گزارنے کے لئے لیے محفوظ مقامات کے متلاشی

خلیج اردو 23 نومبر 2021
ابوظہبی:یورپ کے مختلف ممالک میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ایک بار پھر لاک ڈاون لگ گیا جس نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کی قومی دن کی چھٹیاں یورپ میں گزارنے کی خواہش کو متاثر کیا ہے۔
ایک ٹریول ایجنٹ میں خلیج ٹائمز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی یورپ میں لاک ڈاون کے باوجود اپنا ٹریولنگ پلان کینسل کرنے کے بجائے ایسے مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں جہاں پر محدود پابندیاں لگائی گئی ہوں۔

 

خطے کی ٹریولنگ بورڈ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مسافروں کے لئے ٹریولنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم ٹریول ایجنسیز اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے مسافر چھٹیوں کے دوران یورپ کے ممالک میں پھنس نہ جائیں۔
ٹریول ایجنسی ذرائع کے مطابق چیک ریپبلک،فرانس، سوئٹزرلینڈ اور البانیا چھٹیاں گزارنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کی ترجیحات والے ممالک میں شامل ہیں۔

 

سوئٹزرلینڈ اور فرانس نے کرونا کیسز میں بڑھتے ہوئے اضافے کے باوجود ٹریول پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی کے امکان کو رد کر دیا ہے۔دونوں ممالک کے حکام کے مطابق حالات کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کے سیاحوں کو اپنے ممالک میں خوش آمدید کہا ہے۔
Source: Khaleejtimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button